سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کو 26ارب کا نقصان،سونا اور ڈالر بھی مہنگا

  سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کو 26ارب کا نقصان،سونا اور ڈالر ...

  

 کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس138پوائنٹس کی کمی سے40514.67پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ53.84فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو26ارب 7 کروڑ 60لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس138پوائنٹس کی کمی سے40514.67پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30اانڈیکس 57.79پوائنٹس کی کمی سے17056.49پوائنٹس اور99.44پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس28390.57پوائنٹس کی سطح پر گیا۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 377کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے149کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ203میں کمی اور 377کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب70ارب48کروڑ97لاکھ روپے سے گھٹ کر74کھرب 44 ارب 41 کروڑ37لاکھ روپے ہو گیا۔دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں 1.44روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید158.25روپے سے بڑھ کر159.70روپے اور قیمت فروخت158.45روپے سے بڑھ کر159.90روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بھی1.80روپے کا اضافہ ہوا جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید158روپے سے بڑھ کر159.80روپے اور قیمت فروخت158.30روپے سے بڑھ کر160.20روپے ہوگئی۔ادھرعالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 450روپے کے اضافے سے ایک لاکھ12ہزار800روپے ہوگئی۔

سٹاک ایکسچینج 

مزید :

صفحہ آخر -