ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق‘ کہروڑ پکا میں تاجروں‘ وکلاء کا احتجاج 

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق‘ کہروڑ پکا میں تاجروں‘ وکلاء کا ...

  

کہروڑ پکا (نما ئندہ خصوصی‘ سٹی رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت پر کہروڑ پکا میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہوئی، تاجروں نے احتجاجی دھر نا،وکلاء نے بھی عدا لتوں کا با ئیکاٹ کر دیا ہلاک ہو نے والے حق نواز اور اللہ وسایا کو سپرد خاک کر دیاگیا (بقیہ نمبر46صفحہ 6پر)

تفصیل کے مطا بق گزشتہ روز شام 6بجے 3نا معلوم مسلح ڈا کووں نے کریا نہ کی دوکان پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر فا ئر نگ کر دی جس سے دو افراد دو کا ندار حق نواز اور گا ہک اللہ وسا یا زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے مو قع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ فیصل نا می نوجوان شدید زخمی ہو گیا تھا جس کی حالت وکٹوریہ ہسپتال بہا و لپور میں تشو یشناک بتا ئی جا تی ہے جس پر انجمن تا جران نے مکمل شٹر ڈاون ہڑ تال کر دی تمام دن پورا شہر سوگ میں بند رہا تا جروں نے چوک بخاری میں پو لیس کے خلاف دھر نا دیا جس میں پو سٹر لگے ہو ئے تھے کہ تا جر عدم تحفظ کا شکار ہیں،تا جر غیر محفوظ ہیں انہوں نے ڈا کووں کی جلد گرفتاری کا مطا لبہ کیا ہے مقا می بار نے بھی عدا لتوں کا با ئیکاٹ کرتے ہوئے ہڑ تال کر دی اور ڈاکووں کو فوری گرفتار کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ڈا کووں کی فا ئرنگ سے جاں بحق ہو نے والے تا جر حق نواز اور گا ہک اللہ وسا یا کی نمازے جنازہ ان کے آ با ئی علاقوں میں ادا کر دی گئی جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شر کت کی بعد ازاں ان کو آ با ئی قبر ستا نوں میں سپرد خا ک کر دیا گیا پو لیس تھا نہ سٹی نے نا معلوم ڈا کووں کے خلاف مقد مہ درج کر لیا اور ڈا کووں کی تلاش اور کچھ مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

وکلاء احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -