کورونا وباء کے دوران امتحانات میں مشکلات کا شکار میڈیکل کے طلبہ کو بڑا ریلیف

کورونا وباء کے دوران امتحانات میں مشکلات کا شکار میڈیکل کے طلبہ کو بڑا ریلیف

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)میڈیکل کے طلبہ کے ضمنی امتحانات کے معاملے پر گورنرپنجاب کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، آئندہ امتحانات میں شامل ہونے کا ایک اضافی موقع دینے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے دوران امتحانات میں مشکلات کا سامنا کرنیوالے طلبہ کو اضافی موقع دیا جائیگا۔ کورونا صورتحال کے پیش نظر طلبہ کی درخواست پر گورنر پنجاب اور چانسلر یونیورسٹیز نے ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ہدایات جاری کردیں۔ گورنرپنجاب کا کہنا ہے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے مستقبل میں بھی نقصان ہوگا۔

طلبہ ریلیف 

مزید :

صفحہ آخر -