معذور افراد کو ڈسکاؤنٹ سفری سہولت سے محروم رکھنے پر محتسب پنجاب برہم

  معذور افراد کو ڈسکاؤنٹ سفری سہولت سے محروم رکھنے پر محتسب پنجاب برہم

  

لاہور (خصوصی رپورٹ)حکومت پنجاب نے پی ڈی بلیو کارڈ رکھنے والے معذور افراد کیلئے صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفری سہولیات کیلئے پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کیلئے واضح ہدایات جاری کررکھی ہیں اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو ان ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے اس کے باوجود محتسب پنجاب کے دفتر میں ان احکا مات کی واضح خلاف ورزی کے بارے میں روزانہ کی بنیادوں پر درجنوں شکایات کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے جس پر سخت نوٹس لیتے ہو ئے محتسب پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان نے صوبائی انتظامیہ کو حکومتی احکامات پر بھرپور عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کی ہیں جس میں انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ وہ حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کروائیں تاکہ معذور افراد حاصل سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ محتسب پنجاب نے صوبائی انتظامیہ کو اس ضمن میں فلاحی پالیسی کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے 15دن کے اندر تمام ضلعی سطح پر اس کی مانیٹرنگ کا مؤثر سسٹم بنانے سمیت تمام ضلعی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز بس سٹینڈز پر حکومتی ہدایات کو بینر اور فلیکس کی صورت میں بس اڈوں پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دیں۔

محتسب برہم 

مزید :

صفحہ آخر -