ٹیپ ممبرشپ کی بغیر جرمانہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 15دسمبر تک توسیع
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ایاٹا کی طرف سے سالانہ اینول فیس کے اضافی چارجز کے خاتمے کی جلد خوشخبری ملے گی ایاٹا 30نومبر کی تاریخ میں توسیع کرے۔ ٹیپ کی ممبرشپ کی بغیر جرمانہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 15دسمبر تک توسیع کر دی ہے احتساب کا عمل رکے گا نہیں نارتھ زون کو مضبوط کرنے کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ٹیپ نارتھ زون کے چیئرمین ندیم اقبال کا ایگزیکٹو باڈی سے خطاب، انہوں نے کہا دنیابھر کی طرح پاکستان کی ٹریول ٹریڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہے ایاٹا کی طرف سے ریلیف آنا چاہیے تھا ایاٹا نے ٹریڈ کو سہارا دینے کی بجائے سالانہ فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے جو درست عمل نہیں ہے۔ اضافہ واپس لیا جائے ایک سال کے لئے فیس معاف کی جائے۔ ٹیپ کی ممبرشپ کے لئے خصوصی پیکیج 15نومبر تک تھا جسے توسیع دے کر 15دسمبر تک کر دیا گیا ہے ممبران فائدہ اٹھائیں۔
ٹیپ ممبر