عبدالزارق دؤاد کی افغان صدر سے ملاقات، تجارت پر تفصیلی تبادلہ خیال 

عبدالزارق دؤاد کی افغان صدر سے ملاقات، تجارت پر تفصیلی تبادلہ خیال 

  

 کابل (این این آئی)مشیر تجارت عبدالزارق دؤاد نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں تجارت و مواصلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عبد الرزاق داؤد نے کہاکہ افغانستان کے صدر سے ملاقات میں تجارت و مواصلات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ  بھی تجارت سے متعلق امور پر ملاقاتیں ہوئیں۔مشیر تجارت نے کہاکہ امید ہے کہ راہداری اور ترجیحی تجارت کے معاہدے جنوری دو ہزار اکیس  تک طے پا جائیں گے، آنے والے دنوں میں تمام شراکت داروں سے تفصیلی ملاقاتیں کروں گا۔ مشیر تجارت نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں خاطرخواہ مواقع موجود ہیں، ملکی کاروباری برادری کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

عبدالزارق 

مزید :

صفحہ آخر -