روزنامہ پاکستان کے کارکن کاشف ہاشمی کی والدہ سپردخاک

  روزنامہ پاکستان کے کارکن کاشف ہاشمی کی والدہ سپردخاک

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)روزنامہ پاکستان کے کارکن کاشف ہاشمی کی والدہ90سال کی عمر میں انتقال کر گئیں،مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں،نماز جنازہ ان کی رہائشگاہ عثمانیہ کالونی کے قریب عوامی پارک میں ادا کی گئی جس میں روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی اور کارکنوں سمیت عزیز رشتہ داروں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی،مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کر دیا گیا، رسم قل آج بعد نماز فجر عثمانیہ رضویہ مسجد عثمانیہ کالونی قلعہ گجر سنگھ میں اداکی جائے گی۔

انتقال

مزید :

صفحہ آخر -