ہفتہ شان رحمت اللعالمین کا تیسرا روز،پنجاب کی فضائیں ذکر مصطفی سے معمور 

  ہفتہ شان رحمت اللعالمین کا تیسرا روز،پنجاب کی فضائیں ذکر مصطفی سے معمور 

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اعلان کردہ ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے تیسرے روز بھی آج صوبہ بھر میں نبی اکرمؐ کی مدحت سرائی کے لئے محافل نعت خوانی، محافل میلاد، سیرت کانفرنسوں، کوئز پروگرامز، محافل سماع اور تعلیمی اداروں میں سیرت النبی ؐکے موضوع پر تقریری مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں کی فضائیz خاتم النبیین کی ثنا خوانی اور نبی? کی تعلیمات عام کرنے کے عزم اور صداؤں سے گونجتی رہیں۔ تقریبات کے شرکاء   نے نبی پاکؐ سے اپنی وابستگی کو ایمان کی شرط اول قرار دیتے ہوئے محسن انسانیت کی شان میں گستاخی کرنے والے عناصر کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ناموس رسالتؐ کے ہر قیمت پر تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔ ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے موقع پر ہر شہر میں مساجد کو روشنیوں سے سجا دیا گیا۔    ڈی سی آفس لاہور میں اس مقدس ہفتے کی مناسبت سے محفل میلاد منعقد کی گئی جس میں ڈی سی لاہور اور صدر پی ٹی آئی پنجاب چوہدری اعجاز سمیت متعدد ایم پی ایز اور دیگر افراد نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے آبائی گاؤں بارتھی میں بھی رحمت عالم ریلی نکالی گئی جو وزیراعلیٰ کی رہائش پر جا کر اختتام پذیر ہوئی۔ مقامی انتظامیہ اور عوام کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔ گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم میں شان محمد کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں محکمہ سماجی بہبود کے افسران و اہلکاران نے بھارتی تعداد میں شرکت کی۔ فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن کاپوریشن ہال میں محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں سرکاری افسران سمیت مختلف شعبہ ہائی زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے نعتیں اور درود و سلام کے گلہائے عقیدت پیش کئے اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لئے عزم صمیم کا اظہار کیا۔ پروین شاکر کمپلیکس میں خواتین کی محفل میلاد منعقد ہوئی۔ تحصیل سمندری کے سکولوں میں بھی سیرت النبی? پر تقریری مقابلے منعقد ہوئے۔ساہیوال میں بھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیراہتمام ضلعی سطح پر سیرت النبیؐکے موضوع پر تقریری مقابلے ہوئے۔ سی ای او ایجوکیشن نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔ وہاڑی میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے تیسرے روز میونسپل کمیٹی وہاڑی میں سیرت النبی? کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء  نے کہا کہ نبی کریمؐکی تعلیمات ہمارے لئے ہر شعبہ زندگی میں مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ چنیوٹ میں بھی نبی اکرمؐسے محبت اور عقیدت کے اظہار کے لئے نعت خوانی، کوئز پروگرام اور خطاطی کے مقابلے منعقد ہوئے۔ لودھراں میں بھی گورنمنٹ ہائی سکول میں سیرت النبیؐ  کوئز پروگرام منعقد ہوا اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ ادھر رحیم یار خان اور لیہ میں بھی شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں تیسرے روز بھی محافل نعت اور سیرت کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا۔ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی اس مقدس ہفتے کے سلسلے میں تقاریب کا انعقاد جاری ہے۔   

 شان رحمت اللعالمین  

مزید :

صفحہ آخر -