جلسے ہمارا جمہوری حق،حکومت رکاوٹ نہ بنے،یوسف رضا گیلانی 

  جلسے ہمارا جمہوری حق،حکومت رکاوٹ نہ بنے،یوسف رضا گیلانی 

  

 ملتان(آئی این پی)سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے سینئررہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت جلسوں میں رکاوٹ نابنے،یہ ہمارا جمہوری حق ہے، 30 نومبر کو ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ پیپلزپارٹی کی میزبانی میں ہوگا،مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام اس حکومت اس حکومت سے بیزار ہوچکی ہے اور پی ڈی ایم کے ساتھ ہے۔پیپلزپارٹی نے ملک کوایٹمی قوت بنایا اور میزائل ٹیکنالوجی دی،شہید بی بی اور نوازشریف کے درمیان میثاق جمہوریت عوام کیلئے کیا گیا۔شجاع آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چنددن پہلے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کی گیارہ پارٹیز نے شرکت کی،اجلاس میں آصف علی زردای اور نوازشریف نے ویڈیو لنک خطاب کیا،ہم نے پی ڈی ایم کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ ہمارا یوم تاسیس ہے  اور ملتان کا یہ جلسہ ہماری میزبانی میں کیا جائے۔میں گیارہ جماعتوں کا مشکور ہوں۔30نومبر کو جو جلسہ ہوگا،اس کی میزبانی پیپلزپارٹی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے ڈیروں میں بیٹھ کر فیصلے ہوتے تھے،ذوالفقارعلی بھٹو نے سیاست کو عوام کی دہلیز پررکھ دیا۔ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔ہم عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے لوگوں تک جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مقاصد قانون کی بالادستی اور آئین کی بالادستی کیلئے ہے،پی ڈی ایم عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے۔گوجرانوالہ اور کراچی میں پی ڈی ایم کے تاریخی جلسے ہوئے،کراچی کا جلسہ سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر ہوا،بے نظیربھٹو نے کہا کہ مجھے جو بھی خدشات ہیں،میں پاکستان ضرورجاؤں گی،بے نظیر بھٹو طویل جلاوطنی کے بعد پاکستان آئیں تو کراچی میں ان کے استقبال کے موقع پر یہ دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا،اس سانحہ میں 200سے پارٹی شہید ہوئے۔ 

یوسف رضا گیلانی 

مزید :

صفحہ آخر -