کرپٹ عناصر کا احتساب،کرپشن کا خاتمہ پارٹی کا مشن، دوست مزاری 

کرپٹ عناصر کا احتساب،کرپشن کا خاتمہ پارٹی کا مشن، دوست مزاری 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا کہ تحریکِ انصاف جمہوری روایات کے فروغ، قومی ادروں کے استحکام اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے جس کیلئے پارٹی قائد عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری ہے۔یہی وجہ ہے کہ حالیہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں عوام نے پاکستان تحریکِ انصاف کی کارکردگی اور پالیسیوں سے مطمئن ہو کر تاریخی کامیابی دلوائی ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر اکٹھی تمام جماعتوں کے بیانیہ کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ او رکرپٹ عناصر کا احتساب ان کی پارٹی کا مشن ہے اور ماورائے آئین کسی بھی اقدام کو ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا۔ اور یہ تاثر کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی گورنمنٹ کسی مخصوص پارٹی یا خاندان کو سیاسی انتقام کی نشانہ بنا رہی ہے تو یہ بالکل غلط ہے بلکہ ہر ادارہ آزادہے اور موجودہ حکومت کسی بھی ادارے میں کوئی دخل اندازی نہیں کر رہی ہے اور نہ ہی کرے گی۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت قانون و آئین کی پابند ہے اور آئین کے تابع رہتے ہوئے اپنی تمام تر ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتی رہے گی۔ 

دوست مزاری

مزید :

صفحہ آخر -