پی ٹی آئی سعودی عرب کے ارکان صفوں میں اتحادرکھیں، شہباز حسین چودھری

پی ٹی آئی سعودی عرب کے ارکان صفوں میں اتحادرکھیں، شہباز حسین چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ(محمد اکرم اسد) سابق وفاقی وزیر شہباز حسین چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سعودی عرب کے ارکان اپنی صفوں میں اتحاد، محبت و یگانگت کا مظاہرہ کریں اور آپسی اختلافات ختم کر کے ایک پلیٹ فارم سے وزیر اعظم کی پالیسیوں اور پاکستان کو“مدینہ ریاست”بنانے میں انکی معاونت کریں تاکہ پاکستان معاشی طور پر ایک مضبوط اور خوشحال ملک بن سکے وہ یہاں پی ٹی آئی کے مختلف دھروں کے درمیان اختلافات کے خاتمہ اور انکو ایک پلیٹ فارم سے اپنی سیاس جدوجہد کرنے کے سلسلہ میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کوآرڈینیٹر و پاکستان تحریک انصاف گوجرانوالہ کے سنئیر نائب صدر حاجی افضل مبشر چیمہ کی طرف سے اسپنزر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدر عقیل آرائیں، پی ٹی آئی جدہ کے صدر قیصر جاوید قریشی، پی ٹی آئی ٹائیگر فورس کے صدر انجم ورائچ، اکرم سندھو کے علاوہ بڑی تعداد میں عہیدیداروں اور اراکین نے شرکت کی، شہباز چوہدری نے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کے آپکے یہاں کے اختلافات نہ صرف آپکو بلکہ پاکستان میں پی ٹی آئی کو بھی کمزور کریں گے اور اسطرح آپ اپنے سیاسی مخالفین کو آگے بڑھنے کا موقع دینگے جو نہیں ہونا چاہئیے اس لئیے آپ سب اپنی ذاتی اناء اور پسند نا پسند کو ایک طرف رکھتے ہوئے نہ صرف پارٹی کو تقویت دیں بلکہ وزیر اعظم عمران خان کے بھی ہاتھ مضبوط کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -