13دسمبر کے جلسہ کیلئے حکومت کی اجازت کی قطعا ًضرورت نہیں، رانا ثناء اللہ

 13دسمبر کے جلسہ کیلئے حکومت کی اجازت کی قطعا ًضرورت نہیں، رانا ثناء اللہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے 13دسمبر کے جلسے کیلئے ہمیں حکومت کی اجازت کی قطعا ًضرورت نہیں، تحریک چلانے کیلئے کیا ہم حکومت سے اجازت لیں گے؟۔ ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت کیخلاف تحریک کا پہلا مرحلہ ہے، پھر دوسرا اور اس کے بعد فیصلہ کن مرحلہ آئیگا،ہم حکومتی پراپیگنڈے کو مکمل مسترد کرتے ہیں اور اپنے پروگرام پر عملدرآمد جاری رکھیں گے،حکمران ٹولے کی انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی اسلئے نیب کے بعد اینٹی کرپشن اور ایف آئی کو جعلی کیسز بنانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے،حکومتیں اپنے آخری دنوں میں ایسی ہی ہتھکنڈے استعمال کیا کرتی ہیں جو کوئی نئی بات نہیں، ہم ایسے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں، جرات کیساتھ اپنے پروگرام کو آگے بڑھائیں اور انشا اللہ کامیاب بھی ہونگے۔

رانا ثناء اللہ

مزید :

صفحہ آخر -