حکومت نے ضرورت کے مطا بق سخت معا شی فیصلے کیے، حماد اظہر

 حکومت نے ضرورت کے مطا بق سخت معا شی فیصلے کیے، حماد اظہر

  

فیصل آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر صنعت پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نے ضرورت کے مطا بق سخت معا شی فیصلے کیے حکومت نے 17سال بعد 20ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سر پلس میں تبدیل کیا روپے کی قیمت مصنوعی طور پر برقرار رکھنے کے اقدامات سے ملک کو بہت نقصان پہنچا پی ٹی آئی نے جب اقدار سنبھا لاتو بہت بڑے معا شی چیلجز در پیش تھے وہ گز شتہ روز برآمد کندگان اور تا جر برادری سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جب ہم اقدار میں آئے تو ٹیکسٹا ئل کا پہیہ جام ہو چکا تھا اب گز شتہ سال سے ملک کی انڈسٹری مکمل طور پر چل رہی ہے فیصل آباد میں  لیبر نہیں مل رہی انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکو مت آئی تو ملک دیوالیہ ہو نے کی طرف جا رہا تھا جسے کنٹرول کیا گیا آج ملک کی برآمدات آئے روز بڑھ رہی ہیں انہوں نے کہا ہماری حکو مت نے ریفنڈ کا خودکار طریقہ واضع کیا انہوں نے کہا کہ تا جروں صنعتکاروں کو سہولیات دینا حکو مت کی اولین ترجیح ہے انڈسٹری چلے گی تو ملک چلے گا مزدور خوشحال ہو گا۔

حماد اظہر 

مزید :

صفحہ آخر -