آصف اشرف جلالی کی ضمانت منظور،لاہور ہائیکورٹ نے رہائی کا حکم دیدیا

  آصف اشرف جلالی کی ضمانت منظور،لاہور ہائیکورٹ نے رہائی کا حکم دیدیا

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے آصف اشرف جلالی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہاکرنے کاحکم دیدیا،عدا لت نے درخواست گزار کو رہائی کے عوض ایک لاکھ کے مچلکے بطور زر ضمانت داخل کروانے کی ہدایت کی ہے،مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،ایس پی انوسٹی گیشن اقبال ٹاؤن ڈویژن لاہورنے مقدمہ میں اپنی رائے دینے کیلئے مہلت طلب کی تھی،گزشتہ سماعت پر تھانہ سمن آباد پولیس نے اپنی تفتیش میں درخواست گزار کو گناہ گار قرار دیا تھا،درخواست گزار کاموقف ہے کہ اس کیخلا ف پولیس نے توہین آمیز گفتگو کے الزام میں مقدمہ درج کررکھاہے،ٹرائل کورٹ نے اس کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی،عدالت سے استدعا ہے ضمانت کی درخواست منظور کی جائے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد آصف اشرف جلالی کی ضمانت منظور کرلی، عد ا لتی سماعت کے موقع پرکمرہ پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

آصف جلالی ضمانت

مزید :

صفحہ آخر -