چودھری برادران کیخلاف زیر التوا ء انکوائریوں کیخلاف دائردرخواستوں  پر ڈی جی نیب طلب 

چودھری برادران کیخلاف زیر التوا ء انکوائریوں کیخلاف دائردرخواستوں  پر ڈی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چودھری برادران کیخلاف زیر التوا ء انکوائریوں کیخلاف دائردرخواستوں پر ڈی جی نیب کو 26 نومبر کو طلب کر لیا،مسٹرجسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الٰہی کی درخواستوں پر سماعت کی،در خواستوں میں چیئرمین نیب کے اختیارات اور زیر التوا انکوائریوں کو چیلنج کیا گیا ہے،درخواستوں پر سماعت شروع ہوئی تو فاضل بنچ نے نیب وکیل سے استفسار کیا کہ چودھری برادران کیخلاف کب سے انکوائریاں زیر التوا ہیں؟نیب کے وکیل نے عدالت کوبتایا 20 برس سے چودھری برادران کیخلاف کیسز چل رہے ہیں، اس پرفاضل بنچ ریمارکس دیئے ڈی جی نیب عدالت کو بتائیں 20 سال سے کیوں انکوائری زیر التوا ہیں؟ اس سے قبل نیب کے وکیل نے کہا نیب نے چودھری پرویز الٰہی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کی انوسٹی گیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا،نیب چودھری برادران کیخلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کی انوسٹی گیشن حتمی مراحل میں ہے۔

ڈی جی طلب 

مزید :

صفحہ آخر -