قرآن پاک کی تعلیمات نصاب کا لازمی حصہ کیس، چیئر مین ایچ ای سی   سیکرٹری مذہبی امور سے جواب طلب 

 قرآن پاک کی تعلیمات نصاب کا لازمی حصہ کیس، چیئر مین ایچ ای سی   سیکرٹری ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیمات کو نصاب کا لازمی حصہ بنانے کیلئے دائر درخواست پر چیئر مین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور سیکرٹری مذہبی امور سے جواب طلب کرلیا،جسٹس شاہد وحید نے اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کاموقف ہے کہ بچوں کو قرآنی تعلیمات دیکر معاشرے کو مزید بہتر کیا جاسکتا ہے،قرآنی تعلیمات کو نصاب میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، وکیل نے استدعا کی کہ پنجاب بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں قران کریم کی تعلیم لازمی پڑھانے کا حکم دیاجائے۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -