نوجوان وکلاء ہمارا اثاثہ،بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں:چیف جسٹس لاہور لائیکورٹ

  نوجوان وکلاء ہمارا اثاثہ،بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں:چیف ...

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان نے کہاہے کہ نوجوان وکلاء ہمارا اثاثہ ہیں، وکلاء کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،سائلین کو جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، وکلاء اور ججز ملکر انصا ف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے وفد کیساتھ ملاقات کے دوران کیا،ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی اور بنچ اور بار کے مابین روابط کو مزید مضبوط کرنے کا اعادہ کیا گیا، چیف جسٹس نے جوڈیشل کمپلیکس رحیم یار خان میں مسجد کی تعمیر جلد شروع کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی، وکلاء وفد میں سیکرٹری سپریم کورٹ بار کونسل رانا احمد شہزاد فاروق، ممبر پنجاب بار کونسل سردار عبدالباسط بلوچ اوررجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ بھی موجود تھے،وفد کی صدا رت رحیم یار خان بار ایسوسی ایشن کے صدر رائے مظہر حسین کھرل نے کی۔

چیف جسٹس

مزید :

صفحہ آخر -