جہانگیر ترین کی شوگر ملز آڈٹ کیلئے منتخب کرنے کیخلا ف دائردرخواست جسٹس جوادحسن کوبھجوانے کی سفارش

  جہانگیر ترین کی شوگر ملز آڈٹ کیلئے منتخب کرنے کیخلا ف دائردرخواست جسٹس ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحیدنے پی ٹی آئی کے رہنماجہانگیر ترین کی شوگر ملز کو آڈٹ کیلئے سلیکٹ کرنے کیخلا ف دائردرخواست مسٹرجسٹس جوادحسن کوبھجوانے کی سفارش کر دی،جسٹس شاہد وحید نے جہانگیر ترین کی جے ڈبلیو ڈی ملز نے درخواست پر سما عت کی جس میں ملز کو آڈٹ کیلئے سلیکٹ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاہے، فاضل جج نے یہ درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بجھوا تے ہوئے سفارش کی ہے کہ اس درخواست کو جسٹس جواد حسن کے روبرو سماعت کیلئے پیش کیا جائے، درخواست گزار کا موقف ہے شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں شوگر ملز کے گزشتہ 5 سالوں کا آڈٹ شروع کر دیاگیا ہے،قانون کے مطابق ان لینڈ ریونیو کو شوگر ملز کے گزشتہ برسوں کا آڈٹ کرنے کا اختیار نہیں،جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے گزشتہ برسوں کے آڈٹ کینوٹس کے خلاف کمشنر ان لینڈ ریونیو کے پاس اعتراضات داخل کئے لیکن کمشنر ان لینڈ ریونیو نے موقف سنے بغیر اعتراضات مسترد کر دیئے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ہونیوالی کارروائی کو غیر آئینی قرار دیکر کالعدم کیا جائے۔

سفارش

مزید :

صفحہ آخر -