عدالتی احکامات کے برعکس پاکپتن  میں بھٹے کھولنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عدالتی احکامات کے برعکس پاکپتن  میں بھٹے کھولنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)عدالتی احکامات کے برعکس اور سموگ کے باوجود پاکپتن میں بھٹے کھولنے پر جوڈیشل ایکٹو ازم پینل نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سموگ کی وجہ سے عدالت عالیہ نے بھٹے بند کرنے کا حکم دیا تھا،پاکپتن کی سول کورٹس نے  بھٹے کھولنے کی اجازت دیدی ہے، سول کورٹس ہائی کورٹ کے احکا مات پر عمل کرنے کی پابند ہیں اور کوئی ایسے احکامات نہیں دے سکتا جو ہائیکورٹ کے ہدایات سے مطابقت نہ رکھتے ہوں، درخواست گزار کا مزید مو قف ہے کہ سول کورٹ کے جج نے حدود سے تجاوز کیا ہے اسلئے سول کورٹ کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -