صوبائی سیکرٹری انڈسٹریز کو ایئر بیگز نصب نہ کرنے کے معاملہ کا جائزہ لینے کاحکم

صوبائی سیکرٹری انڈسٹریز کو ایئر بیگز نصب نہ کرنے کے معاملہ کا جائزہ لینے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی سیکرٹری انڈسٹریز کو ایئر بیگز نصب نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پرمعاملہ کا جائزہ لینے کاحکم دیدیا،مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا نے شبیر حسین کی درخواست پر یہ حکم جاری کیاہے،درخواست گزارکے وکیل کا موقف ہے کہ دنیا بھر میں گاڑیوں میں ایئر بیگز نصب کئے جاتے ہیں،پاکستان میں صورت حال بالکل برعکس ہے، وکیل نے مزیدکہا پاکستان میں اول تو گاڑیوں میں ایئر بیگز نصب نہیں کئے جاتے اور اگر لگائے بھی جاتے ہیں تو وہ معیاری نہیں ہوتے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ گاڑیوں میں ایئر بیگز نصب کا کرنے حکم دیا جائے اور یہ بھی پابند کیا جائے کہ ایئر بیگز معیاری ہوں۔
جائزہ حکم

مزید :

صفحہ آخر -