تمام سٹیک ہولرڈرز کو انسداد انسانی نعش بیحرمتی قانون ساز کمیٹی میں شامل کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے انسانی نعشوں کی بے حرمتی کو روکنے کے معاملے پر قانون سازی کیلئے قائم کمیٹی میں تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کا حکم دیدیا،مسٹرجسٹس شجاعت علی خان نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی جس میں انسانی نعشوں کی بیحرمتی کی نشاندہی کی گئی،سیکرٹری صحت نے عدالت کوبتایا کہ میڈیکل انسٹیٹیوشنز کو تعلیمی مقاصد کیلئے انسانی نعشوں کی فراہمی کیلئے قانونی ڈرافٹ تیار کیا جارہا ہے،عدالت نے حکم دیا کہ کمیٹی کا اجلاس ایک ہفتے میں طلب کیا جائے،فاضل جج نے مذکورہ بالااحکامات کیساتھ کیس کی سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔
حکم