جدید پاکستان کیلئے گورننس میں بہتری لانا ضروری،اسکے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے:حفیظ شیخ

جدید پاکستان کیلئے گورننس میں بہتری لانا ضروری،اسکے بغیر آگے نہیں بڑھ ...

  

 کراچی (آئی این پی) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ گورننس میں بہتری کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، جدید پاکستان کیلئے وفاق اور صوبے کی سطح پر گورننس میں بہتری لانا ہوگی،معیشت کی ترقی کے لیے سب کو مل کام کرنا ہے، کورونا کے باوجود پاکستانی معیشت نے مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کیا،برآمدات بڑھانے کے لیے حکومت نے متعدد اقدامات کیے، انڈسٹری کے لیے سستی بجلی کا پیکچ دیا ہے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے دی فیوچرسمٹ سے ویڈیولنک خطاب کے دوران کہا کہ ماضی کو سمجھے بغیر پیشرفت مشکل ہے، پاکستان کی 72 سالہ تاریخ میں سیاسی استحکام نہیں رہا اور کوئی بھی وزیراعظم اپنی مقررہ معیاد پوری نہیں کرسکا جب کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے اور سوال یہ ہے کہ وسائل سے مالامال ملک کے لوگ غریب کیوں ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ برآمدات بڑھانے کیلئے حکومت نے متعدد اقدامات کیے، سستے قرضے دیئے گئے اور گزشتہ سال 250ارب روپے کے ریفنڈز دئیے گئے جبکہ اب حکومت نے انڈسٹری کے لیے سستی بجلی کا پیکچ دیا ہے، ملک میں اب اضافی بجلی رعایتی ٹیرف پر استعمال کی جاسکے گی، اب اگر صنعتوں کی اضافی پیداوار ہوگی تو معاشی ترقی میں بھی مدد ہوگی۔

 حفیظ شیخ 

مزید :

صفحہ آخر -