تحریک انصاف حکومت کے سوا 2سال میں قرضوں،واجبات میں 50فیصد اضافہ ہوا:سٹیٹ بینک

تحریک انصاف حکومت کے سوا 2سال میں قرضوں،واجبات میں 50فیصد اضافہ ہوا:سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(این این آئی)سوا دو سال میں مجموعی قرضوں اور واجبات سے متعلق اسٹیٹ بنک نے رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے سوا دو سال میں مجموعی قرضوں اور واجبات میں 50 فیصد اضافہ ہواہے۔رپورٹ کے مطابق ملکی قرضوں میں سوا دو سال کے دوران 14 ہزار 921 ارب روپے کا اضافہ ہوا،جس کے بعد مجموعی قرضے اور واجبات 448 کھرب 1 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق سوا دو سال میں مجموعی قرضوں اور واجبات میں 50 فیصد اضافہ ہوا اور سوا دو سال میں قرضوں میں اوسطا 18 ارب 15 کروڑ روپے یومیہ اضافہ ہوا،اس وقت قرضے اور واجبات جی ڈی پی کے 98.3 فیصد ہیں۔ 
سٹیٹ بینک 

مزید :

صفحہ آخر -