امریکی و جرمن کمپنی کے اشتراک سے بننے والی کورونا ویکسین 95 فیصد تک مؤثر 

  امریکی و جرمن کمپنی کے اشتراک سے بننے والی کورونا ویکسین 95 فیصد تک مؤثر 

  

 واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈیسک)امریکی اور جرمن دواساز کمپنیوں کے اشتراک سے بننے والی کورونا ویکسین کسی بھی نقصان کے بغیر 95 فیصد مؤثر ہے، فائزر اور بائیو این ٹیک کمپنیوں کی کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کے حتمی نتائج آگئے۔امریکا کی فائزر کمپنی کے مطابق تیسرے تجرباتی مرحلے کے نتائج سے ویکسین 95 فیصد کارآمد ثابت ہوئی ہے، ویکسین معمر افراد کے علاج میں بھی مؤثر رہی ہے جبکہ ویکسین کے کوئی سنگین مضر اثرات بھی سامنے نہیں آئے۔تجربے میں ویکسین 170 افراد پر آزمائی گئی جس میں 95 فیصد کامیاب نتائج سامنے آئے۔دونوں کمپنیوں نے پچھلے ہفتے اپنی کورونا ویکسین کے 90 فیصد مؤثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

 کورونا ویکسین

مزید :

صفحہ آخر -