چوری کی 17 وارداتیں‘ ملزمان نقدی‘ قیمتی سامان سمیٹ کر فرار 

چوری کی 17 وارداتیں‘ ملزمان نقدی‘ قیمتی سامان سمیٹ کر فرار 

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) چوری کی 17 وارداتیں ہوئیں‘  ملزمان نقدی‘ موٹر سائیکل‘ بیٹریاں‘پیٹر انجن‘ موٹر بجلی‘ سوئی گیس‘ میٹر روٹر پمپ اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے‘ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات فوجی چوک کے رہائشی لیاقت کے ساتھ پیش آئی جہاں (بقیہ نمبر47صفحہ 6پر)

ملزمان میاں عمران وغیرہ نے 30 ہزار 500 روپے کی نقدی چرا لی‘ دوسری واردات بہادر پور کے رہائشی عبدالغفور کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان مجاہد وغیرہ نے 15 ہزار 600 روپے کی نقدی چرا لی‘ تیسری واردات محلہ کانجواں کے رہائشی مرصاد علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 57 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چوتھی واردات نیازی کالونی کے رہائشی جاوید اقبال کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 31 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ پانچویں واردات غلہ منڈی کے رہائشی محمد شہزاد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 40 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چھٹی واردات خانبیلہ کے رہائشی محمد یوسف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 90 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ ساتویں واردات محمد مراد ماچھی کے رہائشی شبیر احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان بگو وغیرہ نے 42 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ آٹھویں واردات سبزی منڈی کے رہائشی محمد ذیشان کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان محمد طاہر وغیرہ نے 72 ہزار 500 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ نویں واردات آفیسر کالونی کے رہائشی عبدالجبار کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے سوئی گیس کا میٹر چرا لیا‘ دسویں واردات عباسیہ ملز کی رہائشی ذبیحہ اختر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 18 ہزار روپے مالیت کا روٹر پمپ چرا لیا‘ گیارہویں واردات محمد مراد ماچھی کے رہائشی نادر خان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 56 ہزار روپے مالیت کی موٹر بجلی اور ویلڈنگ پلانٹ چرا لیا‘ بارہویں واردات قاضی طاہر شہید کے محمد طارق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا پیٹر انجن چرا لیا‘ تیرہویں واردات چک 5 کی رہائشی زکریا بی بی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چرا لی‘ چودھویں واردات چک 102 کی رہائشی صائمہ تبسم کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان طاہر وغیرہ نے 75 ہزار روپے مالیت کی کار بیٹریاں چرا لی‘ پندرہویں واردات چک 100 کی رہائشی رابعہ شوکت کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان طاہر وغیرہ نے 75 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چرا لی‘ سولہویں واردات بستیاں کھوکھراں کے رہائشی محمد نیاز کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ سترہویں واردات جن پور کے رہائشی محمد عابد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 18 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

17 وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -