سوئی ناردرن پشاور ریجن مناسب پر یشر پر گیس فراہم کر رہا ہے،ترجمان

  سوئی ناردرن پشاور ریجن مناسب پر یشر پر گیس فراہم کر رہا ہے،ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)سوئی ناردرن گیس پشاور ریجن اپنے قابل احترام صارفین کو مناسب پر یشر پر گیس فراہم کر رہا ہے۔ اور صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کے لئے 24 گھنٹے سرگرم عمل ہے۔تاہم مسلسل بڑ ھتی سردی کی وجہ سے طلب اور رسد میں بڑھتے فرق اور چند علاقوں میں پرانے نیٹ ورک کے باعث گیس پریشر میں کمی کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ ان شکایات  کے ازالے کے لئے کمپنی نے پشاور شہر، ڈیفنس کالونی، رنگ روڈ، پاجاگی روڈ، صفیہ آباد، چارسدہ روڈ، چرخیل،وغیرہ میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کر دی ہے۔ اس سلسلے میں 250 ملین روپے کی لاگت سے 16  منصوبوں پر 4 انچ قطر ڈائی سے 12  انچ قطر ڈائی کی25 کلومیٹر لمبی پائپ لائینز کی تبدیلی پر کا م جاری ہے۔ علاوہ ازیں کمپنی دوسالوں میں  415 ملین روپے کی لاگت سے  150کلومیٹر طویل پرانے نیٹ ورک کو تبدیل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ امید ہے کہ ان تما م منصوبوں کی تکمیل کے بعد کم پر یشر والے علاقوں لاہور گیٹ، ہشتنگری، دھکی نلبندی،قصہ خوانی، یکاوٹ، کوچی بازار، پیپل منڈی، گنج کا پورا علاقہ، مجید ٹاون ڈورا روڈ، خیبر بازار، شوبہ بازار اور گل بہارمیں مکمل اور مستقل طور پر یہ مسلہ حل ہوجائے گا۔ ہم  اپنے معزز صارفین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ موسم سرمامیں توانائی کی بچت کے اصولوں پر عمل کریں تاکہ ہم تمام صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کر سکیں۔ مزید یہ کہ صوبائی حکومت سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ اچھر، بہادر کلے، اورمر، بایزید خیل، بڈابیر، کاگا والا، ماشوخیل، پھندواور ملحقہ علاقوں جیسے پشاور کے مضافاتی علاقوں میں موجود تمام غیر قانونی نیٹ ورک کو ختم کرنے میں سوئی ناردرن گیس کی مدد کریں، تاکہ مناسب پریشر پر گیس کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ 
سوئی ناردرن

مزید :

صفحہ آخر -