غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت پر پابندی‘ دفعہ 144 نافذ‘ ٹیمیں سرگرم 

غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت پر پابندی‘ دفعہ 144 نافذ‘ ٹیمیں سرگرم 

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھرمیں غیرمعیاری ڈینگی سپرے تیارکرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کاحکم جاری کیاہے اس سلسلہ میں صوبہ کی تمام ضلع حکومتوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں ڈینگی سپرے کی خریدو(بقیہ نمبر54صفحہ 6پر)

فروخت کرنے والوں کی دکانوں اورگودام کی چیکنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی فہرستیں تیارکرکے بھجوائی جائیں حکومت نے منظورشدہ ادویات کی فروخت کے علاوہ ہرقسم کی غیررجسٹرڈادویات کی فروخت پرپابندی عائدکرتے ہوئے دفعہ144کانفاذکردیاہے حکومتی احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے ضلعی حکومت نے متعلقہ حکام کوہدایات جاری کردی ہیں۔

سرگرم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -