ملتان: گستاخانہ خاکوں کیخلاف  تاجروں کا مظاہرہ‘نعرے بازی

  ملتان: گستاخانہ خاکوں کیخلاف  تاجروں کا مظاہرہ‘نعرے بازی

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ کے زیراہتمام فرانس(بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)

 کی طرف سے نبی آخرالزماں کے خاکے جاری کرنے کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،اس موقع پر تاجروں نے فرانس کے صدر کے خلاف نعرے بازی اور تصویر والے پوسٹروں کو نذر آتش کیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر وجنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ اور صدر شاہدشکور خان نے کہاکہ فرانس کے خلاف اور امت مْسلمہ کو یکجا ہو کر فیصلہ کن موقف اپنانے کی ضرورت ہے کیوں کہ یہ شرارت جان بوجھ کر کی جاتی ہے اور امت مْسلمہ کے جذبات سے کھیلا جاتا ہے جو کہ ایک ناقابل معافی جرم ہے۔ناموس رسالت کی پاسبانی ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے۔نبی کریم کی محبت جان ایمان ہے۔سچا مسلمان حرمت رسول کیلئے کٹ مرنا فخر سمجھتا ہے، فرانس میں گستاخانہ خاکوں پر اسلامی ممالک اپنا دو ٹوک موقف پیش کریں اوروزیر اعظم پاکستان فرانس کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کریں اور فرانس سے اپنا سفیر فورا واپس بلائیں،احتجاجی مظاہرہ میں امتیاز پپو،طاہر،محمد عثمان،سلیم، نصیر بھٹی،نعیم،رمضان،حاجی سلیم بھٹی،جاوید،بشیر،اسلم،ناصر،فہیم،اشرف ودیگر شریک تھے۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -