ماں وبچے کی صحت برقراررکھنے کیلئے بہبود  آبادی پروگرام کوگھرگھرپہنچانے کاحکم 

    ماں وبچے کی صحت برقراررکھنے کیلئے بہبود  آبادی پروگرام کوگھرگھرپہنچانے ...

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھرمیں بڑھتی (بقیہ نمبر49صفحہ 6پر)

ہوئی آبادی کوکنٹرول کرنے کے لیے آگاہی مہم مثربنانے کاحکم دیاہے اس سلسلہ میں متحرک این جی اوزکوبھی آگے لایاجائے گا۔تمام ضلعی حکومتوں کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ چھوٹے خاندان کے پیغام کوہرسطح پرفروغ دیاجائے اورماں وبچے کی صحت برقراررکھنے کے لیے بہبودآبادی پروگرام کوگھرگھرپہنچایاجائے تعلیمی اداروں میں سیمینارزکے علاوہ شہریوں تک معلوماتی لٹریچرپہنچایاجائے اورمقاصدکے سوفیصدحصول کے لیے علما اوراین جی اوزکی شرکت بھی یقینی بنائی جائے ضلعی حکومتیں ماہانہ بنیادوں پررپورٹس بھجوائیں اورکسی قسم کی غفلت کامظاہرہ نہ کریں حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدکے لیے متعلقہ حکام کوآگاہ کردیاہے۔

صحت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -