عوامی مسائل حل کرنیکی ہر ممکن کوشش کر رہے  ہیں‘ حافظ محمد داؤد سلیمانی کی بات چیت

 عوامی مسائل حل کرنیکی ہر ممکن کوشش کر رہے  ہیں‘ حافظ محمد داؤد سلیمانی کی ...

  

وہوا(نمائندہ پاکستان) وہوا میرا حلقہ ہے یہاں کے عوام کے حقوق کی (بقیہ نمبر50صفحہ 6پر)

جنگ مرتے دم تک لڑتا رہونگااور ارباب اقتدار سے میرا اختلاف اسی وجہ سے ہے یہ بات ممبرصوبائی اسمبلی خواجہ حافظ محمد داؤد سلیمانی نے ٹاؤن ہال وھوا میں عوامی مسائل سنتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ہمیشہ میرے دور اقتدار ہی میں وھوا میں ترقیاتی  و تعمیراتی منصوبے مکمل ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث واٹر سپلائی کا منصوبہ تاخیر کا سبب بنا ہوا ہے اس منصوبہ کی تکمیل سے پینے کے پانی کامسئلہ حل کرلیا جائیگا انہوں نے کہا کہ لتڑا موڑ سے ڈگر والی موڑ تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج کے مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے شہر بھر میں بلا امتیاز ٹف ٹائل کی تنصیب کا کام جاری ہے اس موقع پر عوام نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن کے حل کی انہوں نے یقین دہانی کرائی۔

داؤد سلیمان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -