موٹر وے روڈ پر نئے ٹال پلازہ کا افتتاح

 موٹر وے روڈ پر نئے ٹال پلازہ کا افتتاح

  

بستی ملوک(نمائندہ پاکستان)ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری موصلات میاں شفیق آرائیں نے ضلع لودھراں کی حدود میں موٹر(بقیہ نمبر52صفحہ 6پر)

وے روڈ پر نئے ٹال پلازہ کا افتتاح کردیا‘ اس موقع پر ڈریکٹر این ایچ اے ملک بشارت,ڈی ایس پی موٹروے ہیڈ کواٹر ملک اسماعیل,ایڈمن موٹرے ہیڈ کواٹر ملک اللہ بخش,ایڈیشنل ڈی ایس پی بیٹ 19بستی ملوک حسن بھٹی,ملک احسان الحق,آپریشنل آفیسر وقار جیلانی بھی موجود تھے اس موقع پر میاں شفیق آرائیں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے ہونے کی حیثیت سے عوام سے ٹیکس لینے والے پراجیکٹ کا افتتاح میرے لئے کوئی مناسب کام نہیں مگر کوئی بھی ملک,شہر یا پھر گاؤں  اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک وہاں کیباسی ٹیکس ادا نہیں کرتے ساتھ ہی میں این ایچ اے کے آفیسران سے گزارش کرتا ہوں کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے لیا گیا ٹیکس ایمانداری سے عوامی منصوبوں پر لگایا جائے ملتان سے بہاولپور تک کئی جگہوں سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے این ایچ اے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ روڈ مرمت کرے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -