سابق ڈی جی پراسیکیویشن پنجاب محمد اشرف بھٹی کا انتقال‘ لاہور میں سپرد خاک‘ سیاسی سماجی شخصیات کا اظہار تعزیت‘ فاتحہ خوانی
بوریوالا(تحصیل رپورٹر) سابق ڈی جی پراسیکیوشن پنجاب محمد اشرف (بقیہ نمبر53صفحہ 6پر)
بھٹی دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق منیجر ایم سی بی محمد اسلم بھٹی کے چھوٹے بھائی محمد اشرف بھٹی،گذشتہ روز لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ان کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ مرحوم ڈپٹی کمشنر راجن پور۔اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس اور دیگر عہدوں پر فائز رہ کر سرکاری امور سرانجام دے چکے ہیں۔ان کے انتقال پر سیاسی سماجی۔سول سوسائٹی۔اور دیگر تنظیموں کے عہدیداروں اور نمائندہ افراد نے تعزیت کا اظہارکیا ہے ان میں سینئر سیاسی رہنما سابق وفاقی وزیر سید شاہد مہدی نسیم شاہ۔سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں۔ممبر قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں۔سید ساجد مہدی سلیم شاہ۔ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ۔سردار خالد محمود ڈوگر ایڈووکیٹ۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں۔معروف سماجی شخصیت شیخ شہزاد مبین۔۔سابق چیئرمین سی پی ایل سی سہیل صابر چوہدری۔ سیکریٹری ڈی ایف اے وہاڑی اصغرعلی جاوید۔خالد صدیق بھٹی۔شیخ جاوید اقبال۔محمد اسلم۔رانا امتیاز علی۔محمد ارشد غوری۔ محمد شاہد۔اور دیگر قابل ذکر ہیں انہوں نے مرحوم کے درجات بلند ی اور روح کے ایصال کے لئے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کے لئے صبروجمیل کی دعا کی۔
فاتحہ خوانی