وزراء‘ مشیر جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘ احمد محمود 

  وزراء‘ مشیر جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘ احمد محمود 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 صادق آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال گلگت بلتستان 
(بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)
میں ہونیو الے الیکشن اور 30نومبر کو ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی،سردار حبیب الرحمان خان گوپانگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کی غربت اور پسماندگی ان کی دشمن بن چکی ہے،یوٹرن حکومت نے گلگت بلتستان  میں نتائج چوری کرنے کی روش برقرار رکھی،2018کے الیکشن میں بھی تحریک انصاف نے نتائج چوری کئے اسی طرح گلگت بلتستان  میں بھی یہی ہوا،سلیکٹیڈ حکومت نے ثابت کر دیا کہ سب سے بڑی غیر جمہوری اور یوٹرن میں مہارت رکھنے والی جماعت ہے،جمہوریت کے جھوٹے دعوے کرنے والے حکمرانوں نے پاکستان کو معاشی طور پر کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے انہوں نے کہاکہ حکومتی وزرا ء اورمشیر پارلیمنٹ کی بالادستی کی بجائے غیر اخلاقی زبان استعمال کر کے جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان الیکشن کے نتائج چوری ہونے پر تحریک کا باقاعدہ آغاز کر چکے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے گلگت بلتستان کے محب وطن پاکستانیوں نے بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے امیداروں کو کامیاب کروانے میں اپنا بھرپور کردار اداکیا اور اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے ثابت کیا کہ پیپلزپارٹی ہی گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی صوبہ دے سکتی ہے،انہوں نے کہاکہ وفاق میں حکومت ہونے کے باوجود حکومت کو اکثریت نہ ملنا ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا مقصد ذاتی مفادات نہیں بلکہ پارلیمنٹ کی بالا دستی،جمہوریت کو مضبوط اور ملک کے عوام کو نااہل حکمرانوں سے نجات دلوانا ہے پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین کا یہ آخری فیصلہ ہے کہ وہ عوام کے حقوق کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے اب مستقبل میں انہی صوبہ بحالی کے نعرے لگانے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے پڑھا لکھا نوجوان طبقہ مالی معاشی بحران کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ بے روز گار ہے،چیئرمین بلاول بھٹو نوجوانوں کے تابناک مستقبل کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں،پیپلزپارٹی برسر اقتدار آکر بے نظیر بے روز گار نوجوان سکیم کا اجرا کرے گی جس سے ملک کا پڑھا لکھا بے روز گار نوجوان مستفید ہو گا،جس طرح بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت لاکھوں خواتین کو ریلیف ملا،انہوں نے کہاکہ 30نومبر کو ملتان میں ہونیوا لے پی ڈی ایم کے جلسہ کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو مکمل کیا جارہاہے اور اس ضمن میں پیپلزپارٹی کے عہدیداروں،کارکنوں ورکروں،جیالوں کو بھی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ وہ جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں ہونیو الا پی ڈی ایم کا جلسہ جنوبی پنجاب کی تاریخ کا فقید المثال جلسہ ہوگا اس موقع پرسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، ایم این ایز نوابزادہ افتخار خان،مخدوم مرتضیٰ محمود،مخدوم مصطفی محمود،میاں عامر شہباز،ایم پی ایز مخدوم عثمان محمود،رئیس نبیل احمد،ممتاز احمد چانگ،سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین نتاشہ دولتانہ،سنیئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم،ڈویژنل صدر جاوید اکبر ڈھلوں،قطب فرید کوریجہ،مقصود اشرف گیلانی،جام مختیار احمد،محمد صفدر کانجوسمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران اور کارکن بھی موجود تھے۔
احمد