پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے گی‘ یوسف رضا گیلانی 

پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے گی‘ یوسف رضا گیلانی 

  

ملتان‘  شجاع آباد(سپیشل رپورٹر‘ تحصیل رپورٹر) شجاع آباد میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں اگر ہم نہ نکلتے تو عوام جب لیڈرز کے بغیر نکلتی ہے تو وہ خطرناک ہوتا ہے بلاول بھٹو نے میری وساطت سے مطالبہ کیا کہ ہماری پارٹی کی طویل جدوجہد ہے بے نظیر بھٹو شہید اور شہید ذوالفقار بھٹو نے عوام(بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)

 کیلئے جدوجہد کی ملتان جلسہ کی میزبانی ہم کررہے ہیں آپ میرا ساتھ دیں گے 30 نومبر کو ہماری پارٹی کا یوم تاسیس ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو شناخت دی انہوں نے ڈرائینگ روم سے سیاست کو نکال کر عوام کی دہلیز پر رکھ دیا یہ وہ جماعت ہے جس نے آپ کو ایٹمی طاقت بنایا آج دشمن آپ کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا بے نظیر بھٹو نے آپکو میزائل ٹیکنالوجی دی موجودہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل ضرور کیا مگر پروگرام آج بھی وہی ہے چند دن قبل اپوزیشن کا اجلاس ہوا اس اجلاس میں بلاول   بھٹو نے صدارت کی اجلاس میں 11 اپوزیشن پارٹیز نے شرکت کی اجلاس میں میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک خطاب کیاپی ڈی ایم کے مقاصد ہیں قانون کی بالادستی, آئین کی بالادستی, انسانی حقوق اور میڈیا کی بالادستی کیلئے ہیں پی ڈی ایم نے آپ کے حقوق کی بات کی گوجرانوالہ کا جلسہ بہت کامیاب ہواکراچی کا جلسہ ایک تاریخی واقعہ پر ہوا بے نظیر بھٹو نے کہا مجھے جو بھی خدشات ہیں مگر میں پاکستان ضرور جاں گی 200 سے زائد لوگ سانحہ کارساز میں شہید ہوئے گلگت بلتستان میں بلاول بھٹو نے وہاں جلسے کیے جہاں کوئی نہیں جاتا بارش اور سخت سردی میں الیکشن کمپئین کی تحریک انصاف نے وہاں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے لوگ توڑے اور لوٹا بنایا پھر بھی تحریک انصاف کے پاس سادہ اکثریت نہیں رہی ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ تک یہ لوگ گئے کہ میں الیکشن نہیں لڑ سکتامگر ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے میرے حق میں فیصلہ دیا میں نے سب سے زیادہ ووٹ شجاعباد حلقہ سے لئے الیکشن 2018 میں الیکشن طے شدہ تھے میں خوش قسمت ہوں کہ ان کی حکومت میں رکن اسمبلی نہیں بناورنہ میں ان کیساتھ آپکو کیا کیسے منہ دکھاتا ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت چاہتے ہیں ہم نہیں چاہتے ہمارے سیاسی مخالفین کیساتھ انتقامی کاروائی کریں میرے گھر رانا ثنائاللہ سمیت دیگر مرکزی رہنما آئے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک عبدالغفار ڈوگر کو گرفتار کرنے کی میں مذمت کرتا ہوں  پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کبھی چور دروازے سے حکومت میں نہیں آئے گی ہم عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے شجاع آباد کی عوام جلسہ میں بھرپور شرکت کرے اور جلسہ کو کامیاب بنائیں پی ڈی ایم جہاں جلسہ کرے گی وہاں کورونا زیادہ ہوگاسعودی عرب کیساتھ ہمارے جذباتی لگا ہیگلگت بلتستان کے رزلٹس کو ہم تسلیم نہیں کرتی اسلام آباد میں تحریک لبیک کے سامنے حکومت نے گھٹنے ٹیکے ہمیں بھی ملتان میں کوئی جلسہ سے نہیں روک سکتا ورکرز کنونشن سے سید احمدمجتبی گیلانی میاں کامران مڑل خواجہ انیس سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

https://dailypakistan.com.pk/27-Jan-2021/1242823

یوسف رضا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -