نشتر ہسپتال: معطل ایم ایس کا اپنے عہدے کا چارج چھوڑنے سے انکار 

    نشتر ہسپتال: معطل ایم ایس کا اپنے عہدے کا چارج چھوڑنے سے انکار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار)  نشتر ہسپتال کے معطل شدہ ایم ایس نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑنے سے انکار کردیا‘ جبکہ دوسری جانب ہسپتال کے اندر  عدالتی سہارا لینے کے بارے میں افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔واضح رہے گزشتہ ہفتہ کے روز وزیر اعلی پنجاب نے نشتر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔جہاں انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات سمیت دیگر وجوہات کی بناء  پر ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری جو معطل کر دیا۔اور عہدے کا اضافی چارج ڈاکٹر طارق پیرزادہ کے حوالے کر(بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)
دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ ایم ایس نے تاحال اپنے سابقہ عہدے کا چارج نہیں چھوڑا۔کیونکہ انہوں نے نشتر ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں میڈیسن ادویات سپلائی کرنے والے ایک ٹھیکدار سے رابط کیا ہوا ہے۔جو مقامی ایم پی اے سے دوبارہ ایم ایس نشتر تو تعیناتی کیلئے  سفارشیں کروا رہا ہے جبکہ دوسری طرف ڈاکٹر شاہد بخاری یہ افواہیں بھی گردش کرتیں رہیں کہ وہ عدالت عالیہ سے اپنی معطل کے خلاف رجوع کریں گے۔تاہم ابھی اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ نشتر حکام کے مطابق ڈاکٹر شاہد بخاری نے ابھی تک اپنے عہدے کا چارج نہیں چھوڑا۔جسکے بارے اعلی صحت حکام کو مطلع کیا جاچکا ہے۔
انکار