مہنگائی‘ بے روز گاری‘ حکومت کی جلد رخصتی انتہائی ضروری‘ اویس لغاری 

مہنگائی‘ بے روز گاری‘ حکومت کی جلد رخصتی انتہائی ضروری‘ اویس لغاری 

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکریٹری و رکن صوبائی اسمبلی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ اقتدار کی سیاست کے ایوانوں میں بیٹھے نااہل حکمرانوں نے بائیس کروڑغریب عوام کا جینا محال کرکے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے آج پوری قوم سراپا احتجاج ہے 30نومبر کوپی ڈی ایم کا جلسہ تاریخ ساز ہو گا جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

شرکت کریں گے کرونا وباء کا بہانہ بنا کر جلسہ، جلوسوں پر پابندی آمریت سے بدترین مثال ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤ ں و کارکنوں سے ملتان میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا جس میں شیخ طارق رشید، ملک عبد الغفار ڈوگر،رانا اقبال سراج، مہدی عباس لنگاہ، نغمہ مشتاق لانگ،شہزاد مقبول بھٹہ، منور احسان قریشی، ملک انور علی، شیخ اطہر ممتاز،رانا شاہد الحسن، آصف رجوانہ، عابد باکسر، ملک تنویر، طارق امیر عباسی، عمر فاروق بھٹی ودیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ سید جاوید علی شاہ نے کہا کہ عوام بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی، بے روزگاری، یوٹیلیٹی بلز میں آئے روز اضافہ کی وجہ سے خودکشیوں اور خودسوزیوں پر مجبور ہو چکے ہیں لیکن حکمران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں تعلیم و صحت کے شعبہ کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے اور معاشی بدحالی کے باعث لوگ فاقوں پر مجبور ہیں حالانکہ (ن) لیگ کے دور حکومت میں ہر طرف خوشحالی کا دور دورہ تھا لیکن آج مایوسیوں کے سائے ہر طرف منڈلا چکے ہیں ایسے حالات میں موجودہ حکومت کا جلد از جلد جانا ضروری ہے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں پی ڈی ایم کے جلسہ میں بھرپور انداز میں (ن) لیگ شرکت کرے گی۔

اویس لغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -