کرونا بے قابو‘ تعلیمی افسروں کا آج لاہور میں اجلاس‘ اہم فیصلے متوقع 

  کرونا بے قابو‘ تعلیمی افسروں کا آج لاہور میں اجلاس‘ اہم فیصلے متوقع 

  

جام پور(نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب نے کرونا وباء کی صورتحال کے پیش نظر موسم سرما کی چھٹیاں کرنے اور تعلیمی اداروں کودرپیش مسائل کے حل کے لیے پنجاب کے چھتیس اضلاع کے سی ای او ایجوکیشن افسران کو آج سہہ پہر تین بجے لاہور طلب کر لیا۔ اجلاس میں سیکرٹری(بقیہ نمبر43صفحہ 6پر)

 تعلیم پنجاب۔ ڈی پی آئی پنجاب۔ ڈائریکٹر ایڈمن شریک ہو نگے۔تفصیل کے مطابق کرونا وباء کی بڑھتی صورت حال کے پیش نظر اور تعلیمی ادارں کی حالت زار کو بہتر کرنے۔ اساتذہ کے ان لائن تبادلے۔ ایس ٹی ار کے مسائل سمیت دیگر مسائل پر مشاورت کے لیے پنجاب بھر کی ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس آج مورخہ انیس اکتوبر کو وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے سہ پہر تین بجے وحدت روڈ آفس میں طلب کرلیا۔ اجلاس میں کرونا وباء کے لیے سردیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ کیا جائے گااور سی ای اوز سے تجاویز طلب کی جائیں گی۔ سی ای او تعلیم راجن پور ملک مسعود ندیم لاہور روانہ ہو گئے ہیں۔ واضع رہے کہ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سوموار کو چاروں صوبوں کے وزیر تعلیم کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ جس میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

متوقع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -