چلڈرن کمپلیکس: سپروائزر کی غیر اخلاقی حرکات‘ تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم 

  چلڈرن کمپلیکس: سپروائزر کی غیر اخلاقی حرکات‘ تین رکنی انکوائری کمیٹی ...

  

 ملتان (وقا ئع نگار) چلڈرن کمپلیکس ایم ایس ڈاکٹر زاہد نے اخبارات میں جینی ٹوریل سروسز سپروائزر فہد مصطفی کی غیراخلاقی حرکات پر تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔کمیٹی تین روز میں اپنی فائنل رپورٹ ایم ایس کو دے گی۔ تفصیل کے مطابق رات کی ڈیوٹی پر پرائیویٹ(بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

 کمپنی کا جینی ٹوریل سپروائزر فہد مصطفی سے (ش)نامی لڑکی ہسپتال میں ملنے کیلئے آئی تھی (ش)نامی لڑکی کلثوم مریضہ بچی کے ساتھ بطور اٹنڈنٹ ہسپتال میں ساتھ رہی تھی اس دوران فہد مصطفی نے اسکو اپنے جال میں پھنسا لیا اور وہ لڑکی فہد سے ملنے کئلیے ہسپتال آتی رہی۔غیر اخلاقی شکایات سامنے آنے پر ایم ایس نے ڈاکٹر ظہیرالدین چئیرمین کمیٹی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے کمیٹی میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر اختر فریدی۔ڈاکٹر مظہر شاہ بھی شامل ہیں۔کمیٹی کو تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضع رہے کہ فہد مصطفی اس واقعہ سے پہلے بھی خواتین کے حوالے سے منفی سرگرمیوں میں مصروف پایا گیا ہے۔ ورکرز ویلفیئر کنگز یونیٹی چلڈرن کمپلیکس کی طرف سے ہسپتال میں غیر اخلاقی سرگرمیوں پر انتظامیہ کی طرف سے ملوث ملازمین کے خلاف باضابطہ کارروائی عمل میں نہ لانے پر مذمتی اجلاس منعقد کیا گیاجس کی صدارت پیٹرن ان چیف ممتاز خان سندھڑ اور چیئرمین سپریم کونسل چمن لعل نے کی۔اجلاس میں مشترکہ طور پر اعلامیہ جاری کیا گیا کہ پرائیویٹ کمپنی کے ملازم کی غیر اخلاقی سرگرمیوں کی وجہ سے سرکاری ادارے کی بدنامی ہے جبکہ پرائیویٹ کمپنی نے فہد مصطفی جینی ٹوریل سپر وائزر ملازم کو فی الفور فارغ کردیا گیا ہے اور ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ورکرز ویلفیئر کنگز یونیٹی ہسپتال کی ایڈمنسٹریشن سے جانبدارانہ انکوائری کرنے کا مطالبہ کرتی پے کیونکہ خبر کا تعلق پرائیویٹ کمپنی کے سپروائزر کے ذاتی فعل سے ہے اس لئے پوری شفٹ اور دیگر ملازمین کو انکوائری کا حصہ نہ بنایا جائیاجلاس میں ممتاز خان سندھڑ پیٹرن ان چیف چمن لعل چیئرمین سپریم کونسل جاوید اکبر انصاری چیئرمین کور کمیٹی اسماعیل خان گوپانگ  صدر پیرا میڈیکل سٹاف عدیل طور  جنرل سیکرٹری ملک اعظم  سنیئر نائب صدرراو راشد نائب صدر ودیگر شریک تھے۔

قائم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -