امن کمیٹیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کا حکم‘ اراکین کی تفصیل طلب 

  امن کمیٹیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کا حکم‘ اراکین کی تفصیل طلب 

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) پنجاب حکومت نے تمام ضلعی حکومتوں سے امن کمیٹیوں کے اراکین کی تفصیلات مانگ لیں اورہنگامی بنیادوں پرمکمل رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے پنجاب حکومت کی ہدایت پرڈویژنل اورضلعی سطح پرامن کمیٹیوں کی تشکیل کی جاتی (بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)

ہیں جس میں مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام شامل ہوتے ہیں تاہم امن کمیٹیوں کی کارکردگی بہتربنانے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے نئی پلاننگ کی جارہی ہے جس کے تحت تمام ضلعی حکومتوں سے امن کمیٹیوں کے اراکین کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں جن میں ان کے نام مکتبہ فکرکانام پہلے کسی کمیٹی کے رکن رہے ہیں امن وامان کی بہتری کے لیے کی گئی کوششوں سے بھی آگاہ کیاجائے گا اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے رپورٹ کی تیاری کاآغاز کردیاہے۔

طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -