بستی ملوک‘ شادن لُنڈ میں خوفناک حادثے‘ دو افراد جاں بحق 

بستی ملوک‘ شادن لُنڈ میں خوفناک حادثے‘ دو افراد جاں بحق 

  

بستی ملوک‘ قصبہ کالا(نمائندہ پاکستان) انڈس ہائی وے پر آئے روز ہونے والے حادثات کے نتیجے میں جہاں سینکڑوں نوجوان جاں بحق ہوئے ہیں وہیں شادن لنڈ راجہ بازار کے سامنے انڈس ہائی وے پر موٹر سائیکل تصادم میں ایک نوجوان محمد جمشید والد محمد جاوید (بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

قوم بھٹی سکنہ شادن لنڈ موقع پر جانبحق ہوگیا واضح رہے یہ حادثہ تجاوزات کی وجہ سے پیش آیا ہے لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخر کب تک ہم اپنے پیاروں کی  لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقہ قصبہ مڑل کے قریب موٹرسائیکل پر سورا افراد کو ہارویسٹر نے سامنے سے ہٹ کیا جس کی وجہ سے موٹرسائیکل نمبرBRM/5579پر سوار ایک بچی شمائلہ بی بی بعمر 23سال جانبحق ہوگئی جبکہ ایک برزگ کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور دو بچے زخمی ہوئے ہیں ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -