میاں چنوں: وکلاء‘ محکمہ ریونیو کے افسروں میں اختلافات‘ دفتری امور متاثر 

میاں چنوں: وکلاء‘ محکمہ ریونیو کے افسروں میں اختلافات‘ دفتری امور متاثر 

  

 محسن وال(نمائندہ پاکستان) بار ایسوسی ایشن میاں چنوں اورمحکمہ ریونیو میں اختلافات بڑھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق میاں چنوں بار ایسوسی ایشن کے وکلاء اور محکمہ ریونیو کے مابین کئی رو ز سے اختلافات طول پکڑنے لگے،ایک طرف وکلاء نے احتجاج ریکارڈ کرواتے (بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)

ہوئے الزام عائد کیا کہ تحصیلدار سمیت دیگر عملہ رشوت،کرپشن میں ملوث ہے اور وکلاء کے ساتھ رویہ انتہائی ہتک آمیز ہے،دوسری طرف محکمہ ریونیو و پٹواریوں کی جانب سے ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس میں اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ وکلاء کا تحصیلدار کے ساتھ رویہ ہتک آمیز اور دیگرعملے کو بھی پریشراز کیا جاتا ہے،دونوں اطراف سے الزامات کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے محکمہ ریونیو کے متعلق کا م متاثر ہورہا ہے۔

متاثر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -