پی سی جی اے: کپاس کی فیکٹریوں میں  آمد کے اعداد و شمار فائنل‘ شرح انتہائی کم

   پی سی جی اے: کپاس کی فیکٹریوں میں  آمد کے اعداد و شمار فائنل‘ شرح انتہائی ...

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق15 نومبر2020تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 40لاکھ 27ہزار376گانٹھ کپاس آئی۔ 15 نومبر2019تک(بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)

 68 لاکھ 57ہزار 518گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28لاکھ30ہزار142گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے۔ کمی کی شرح 41.27فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 21لاکھ51ہزار648گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل 36 لاکھ92ہزار205گانٹھ کپاس سے 15لاکھ40ہزار557گانٹھ کم ہے۔ پنجاب میں کمی کی شرح41.72 فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 18لاکھ 75ہزار728گانٹھکپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جبکہ گذشتہ سال31لاکھ 65ہزار313گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔صوبہ سندھ میں کمی کی شرح 40.74فیصد رہی  15 نومبر2020تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 36لاکھ 27ہزار277گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 520جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں 20ہزار600گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 31 لاکھ 24ہزار851گانٹھ روئی خرید کی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2020-21میں خریداری نہیں کی ہے۔ صوبہ پنجاب میں 327جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں او ر 19لاکھ 36ہزار167گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ ضلع ملتان میں 15 نومبر2020تک38ہزار876گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 19ہزار625گانٹھ کپاس،         ضلع خانیوال میں 1لاکھ 95ہزار 257گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 63ہزار 488گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 1لاکھ96ہزار848گانٹھ کپاس،         ضلع راجن پور میں 67ہزار171گانٹھ کپاس، ضلع لیہ میں 68 ہزار979گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 97ہزار758گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 1 لاکھ33ہزار 771گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں 3لاکھ81ہزار848گانٹھ کپاس، ضلع بہاولپور میں 2لاکھ31ہزار139گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 5لاکھ39ہزار719گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے ضلع سانگھڑمیں 7لاکھ63ہزار 545گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 29ہزار695گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 59ہزار081گانٹھ کپاس، ضلع نو شہرو فیروز میں 1لاکھ62ہزار353گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 1لاکھ75ہزار055گانٹھ کپاس، ضلع سکھر میں 2لاکھ92 ہزار764گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 40 ہزار800گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 1لاکھ4ہزار372گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک  8لاکھ81 ہزار925گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔

انتہائی کم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -