ترقیاتی کاموں میں خورد برد‘ سابق  چیف کارپوریشن آفیسر سمیت دیگر  افراد کے خلاف انکوائری شروع

 ترقیاتی کاموں میں خورد برد‘ سابق  چیف کارپوریشن آفیسر سمیت دیگر  افراد کے ...

  

 ملتان (وقا ئع نگار) ترقیاتی کاموں کے فنڈز میں خوردبرد کرنے کے الزام میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے شہری کی درخواست(بقیہ نمبر2صفحہ 6پر)

 پر سابق چیف کارپوریشن آفیسر سمیت دیگر افراد کے خلاف   انکوائری شروع کردی ہے۔جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل کی سربراہی میں دو رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔جہنوں نے فریقین کو طلب  کرلیا ہے۔محمد اشفاق ایڈووکیٹ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق چیف کارپوریشن آفیسر۔ایکسین ضلع کونسل شہزاد منیر۔ایس ڈی او سعید بھٹی وغیرہ نے مل کر ترقیاتی سکیموں کے فنڈز میں خوردبرد کی۔اور سرکار کے تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا۔جس سے حکومت کو بھاری نقصان ہوا یے۔شہری اشفاق کی درخواست پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان حیدر عباس وٹو نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دی یے۔جس میں سرکل آفیسر بھی بطور انکوائری افسر شامل ہونگے۔انکوائری کمیٹی جلد از جلد انکوائری کو فائنل کریں گے۔تاکہ ذمے داروں کے خلاف کاروائی کی جاسکے۔

خورد برد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -