ان لینڈ ریونیو ٹیموں کے چھاپے‘ بھاری ٹیکس چوری پکڑنے کا انکشاف 

ان لینڈ ریونیو ٹیموں کے چھاپے‘ بھاری ٹیکس چوری پکڑنے کا انکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(نیوز رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن(ان لینڈ ریونیو) ملتان کی ٹیموں نے دومختلف چھاپوں میں بھاری ٹیکس چوری پکڑلی۔ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی (ان لینڈ ریونیو)زبیر بلال نے خفیہ اطلاع پر ملتان کے نواحی علاقے شیر شاہ کے موضع حامد پور کنورہ میں واقع پلاسٹک بوتل بنانے کی فیکٹری کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے۔(بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)
چھاپہ مار ٹیم نے فیکٹری جوسیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ بھی نہیں تھی،کاریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں پلاسٹ کی پیٹ بوتلیں تیار کرنے والی اس نان رجسٹرڈ فیکٹری کی طرف سے قومی خزانے کو 67لاکھ 90ہزار روپے نقصان پہنچانے کاتخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات اور ریکارڈکی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔دریں اثناایک اطلاع پر مقامی گڈز اڈے پر چھاپہ مار کر آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نے غیرملکی سمگلڈ سگریٹ کے 67کارٹن جن میں چھ لاکھ 70ہزار سے زائد سگریٹس تھیں،قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کرتے ہوئے اس کی مالیت کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
انکشاف