فرانسیسی سفیر کی ملک بدری‘ نوجوانوں کا  لانگ مارچ‘ ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال

 فرانسیسی سفیر کی ملک بدری‘ نوجوانوں کا  لانگ مارچ‘ ملتان پہنچنے پر شاندار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(سپیشل رپورٹر)فرانس کے توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کرنے(بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)
 پر فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکالنے کے لیے بلوچستان کے علاقے کھچی بولان سے اسلام آباد تک پیدل لانگ مارچ کا ملتان پہنچنے پرملتان پریس کلب کے باہر تحریک جوانان پاکستان کے ضلعی صدر عامر رؤف،سینئرنائب صدرحسن بھٹہ،ایڈیشنل سیکرٹری محمد زبیر،شہزاداور ممتازاحمدبھٹہ نے استقبال کیا اس موقع پر پیدل لانگ مارچ کے شرکاء کی دستار بندی اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے پیدل لانگ مارچ کی قیادت صوبائی ترجمان تحریک نوجوانان پاکستان بلوچستان بابرخان کر رہے تھے، مارچ میں 10رکنی وفد ضلعی صدر بابو عمرانی،نائب صدر محبوب علی، ضلعی ترجمان غلام فاروق جتوئی، قاضی نجیب اللہ، عمران اللہ عمرانی، حسین خان، سید ظفراللہ کشمور،قیصر خان، کریم بخش رضی بھی شریک تھے،اس موقع پر تحریک میں جوانان پاکستان ضلع ملتان کے صدر عامر رؤف اور صوبائی ترجمان بابر خان نے پیدل لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر ہماری جان مال اولاد سب قربان ہیں،نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کر کے فرانس نے ناقابل معافی جرم کیا ہے ہم اسلام آباد پہنچ کر دھرنا دیں گے یہ دھرنا حکومت پاکستان کی طرف سے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور فرانس کی مصنوعات کے سرکاری بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ختم ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم قائد تحریک جوانان پاکستان عبداللہ حمید گل کا پیغام پاکستان بھر میں پہنچا رہے ہیں۔
استقبال