جی بی الیکشن میں اپوزیشن کا ملک دشمن بیانیہ مسترد‘ شاہ محمود 

  جی بی الیکشن میں اپوزیشن کا ملک دشمن بیانیہ مسترد‘ شاہ محمود 

  

ملتان(پ ر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام نے اپوزیشن کا ملک دشمن بیانیہ مسترد کردیا ہے گلگت بلتستان الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی عمران خان (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)

کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی سینئر رہنما غزل غازی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیراعظم کے خصوصی مشیر ملک عامر ڈوگر کہنا تھا کہ حکومت بالکل درست سمت میں جارہی ہے دنیا بھر میں ہماری سفارتکاری کو سراہا جارہا اور دنیا میں اب گرین پاسپورٹ کو عزت مل رہی ہے یہ سب عمران خان کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اس موقع پر غزل غازی نے گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے الیکشن کی کامیابی پر وزیرخارجہ شاہ محمود اور ملک عامر ڈوگر کو گلدستہ بھی پیش کیا ہے۔

شاہ محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -