صوبہ بھر میں بجلی چوروں کیخلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ‘ عملدرآمد شروع 

  صوبہ بھر میں بجلی چوروں کیخلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ‘ عملدرآمد شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت نے صوبہ بھرکی ضلعی (بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)
حکومتوں، واپڈاافسران اورپولیس افسران کوحکم دیاہے کہ وہ نادہندگان سرکاری محکموں، پرائیویٹ اداروں اور گھریلو صارفین کے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں ضلعی حکومتوں کوبھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے واجبات فوری اداکریں ورنہ ان کے کنکشن بجلی بھی بغیرنوٹس منقطع کردئیے جائیں ذرائع کے مطابق سرکاری اداروں کے ذمہ کروڑوں روپے واجب الاداہیں جوادانہیں کیے جارہے جس کی وجہ سے حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان کافیصلہ کیاہے حکومت کے احکامات پرضلعی حکومت اوردیگراداروں نے عملدرآمدشروع کرتے ہوئے تمام محکموں کے افسران کوہدایت جاری کردی ہیں۔
بجلی چور