پنجاب: کرونا ریلیف فنڈ کی تفصیل طلب‘ کٹوتی کے آڈٹ کا فیصلہ

    پنجاب: کرونا ریلیف فنڈ کی تفصیل طلب‘ کٹوتی کے آڈٹ کا فیصلہ

  

 خانیوال (بیورونیوز)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کرونا ریلیف فنڈ کیلئے کی جانے والی کٹوتی کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ذرائع کے مطابق خانیوال سمیت صوبہ بھر میں سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین وافسران کی تنخواہوں سے کرونا ریلیف فنڈ کے نام(بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)

 سے کٹوتی کی گئی اور اس مد میں حکومت پنجاب کو تقریباً20کروڑ روپے اکٹھے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ آڈیٹر جنرل پنجاب نے اس کرونا ریلیف فنڈ کی بابت تفصیلات طلب کرلی ہیں اور محکمہ خزانہ سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹنے والے کرونا ریلیف فنڈ کہاں خرچ ہوا،ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل پنجاب کی جانب سے طلب کی گئی تفصیلات کی روشنی میں محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری اداروں کو اس ضمن میں ہدایات جاری کردی ہیں اور محکموں سے تفصیلات طلب کی ہیں۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -