ممتاز ماہر تعلیم کرنل (ر) سکندر بلوچ کی اہلیہ  سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب  عمران سکندر کی والدہ‘ کمشنرانکم ٹیکس زبیر  بلال کی خوشدامن انتقال کرگئیں‘و زیر خارجہ  مخدوم شاہ محمود قریشی‘ وزیراعظم کے معاون  خصوصی ملک عامر ڈوگر‘ صوبائی وزیر توانائی  ڈاکٹراختر ملک ودیگر شخصیات کا اظہار تعزیت

  ممتاز ماہر تعلیم کرنل (ر) سکندر بلوچ کی اہلیہ  سیکرٹری پلاننگ اینڈ ...

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)ممتاز ماہر تعلیم کرنل (ر) سکندر بلوچ کی اہلیہ‘ (بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)

سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب عمران سکندر بلوچ کی والدہ اور کمشنرانکم ٹیکس زبیر بلال کی خوشدامن گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز مسجد امام بارگاہ آل عبا شیر شاہ روڈ میں ادا کی گئی۔ اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کو آرمی قبرستان ملتان کینٹ میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جن میں کمشنر ملتان جاوید اختر محمود‘ رکن صوبائی اسمبلی‘قاسم خان لنگاہ‘ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک‘ ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا شیرازی‘ ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد‘ چیف ٹریفک آفیسر ظفربزدار‘ ممبر پلاننگ محمود الحسن‘ سابق کمشنر جاوید محمود بھٹی‘ ریجنل آفیسر سپیشل برانچ اقبال چانڈیہ‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقار خان خاکوانی‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان‘ سابق چیف کمشنر انکم ٹیکس خواجہ سلیم رضا آصف‘ کمشنر انکم ٹیکس عابد رضا بودلہ‘ اظہر بلو چ‘ خانزادہ اللہ نواز بلوچ‘ ڈاکٹر نور سعید‘ ڈاکٹر شاہ نواز گردیزی‘ عمران گردیزی‘ ڈاکٹر ذیشان گردیزی‘ ڈی ایس پی ممتاز آباد اظہر گیلانی‘ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ملتان جاوید اقبال خان‘ ای ڈی آئی حسن رضا کھاکی سمیت انتظامی افسران‘ انکم ٹیکس افسران شامل ہیں۔ دریں اثناء وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی و وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر‘ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراختر ملک نے سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب عمران سکندر بلوچ کی والدہ کی وفات پر اظہارافسوس کیا ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔

اظہار تعزیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -