تحریک منہاج القرآن ملتان کے عہدے  داروں کی ڈاکٹر حسن محی الدین سے ملاقات  مختلف امور‘ پراجیکٹس پر تبادلہ خیال

 تحریک منہاج القرآن ملتان کے عہدے  داروں کی ڈاکٹر حسن محی الدین سے ملاقات ...

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے(بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)

 چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری سے تحریک منہاج القرآن ملتان کے عہدیداران کے ایک وفد نے ضلعی صدر یاسر ارشاد دیوان کی قیادت میں مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا کہ منہاج القرآن نے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں 6سو سے زائد تعلیمی ادارے قائم کئے جن میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں اور 15ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ انہیں تعلیم دے رہے ہیں، منہاج القرآن شرح خواندگی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کا بھی ایک ذریعہ ہے، تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 100علی گڑھ یونیورسٹیز قائم کرنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے مشن پر گامزن ہے اور غریب وپسماندہ بچوں کو معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی کے لئے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بنارہی ہے، پاکستان تعلیم و تحقیق سے خوشحال اور مضبوط ہو گا، اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نوازگنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، کنٹری ڈائریکٹرمنہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ موجود تھے، وفد میں ضلعی ناظم زمان خان اعوان، مخدوم شہباز ہاشمی، چودھری جاوید بندیشہ، خالد محمود خان بھی شامل تھے، یاسر ارشاد دیوان نے چیئرمین سپریم کونسل کو منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام زیرتعمیرجامع مسجد اور یجوکیشنل کمپلیکس کے تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی، چیئرمین سپریم کونسل نے ہدایت کی عوام کی تعلیمی، تربیتی،دینی، روحانی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے ایجوکیشنل کمپلیکس میں تمام انتظامات اور اقدامات کو فوقیت دی جائے۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -